ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / اترپردیش کے ساتھ سوتیلا سلوک کر رہی ہے مودی حکومت:اکھلیش

اترپردیش کے ساتھ سوتیلا سلوک کر رہی ہے مودی حکومت:اکھلیش

Sat, 25 Jun 2016 18:19:52  SO Admin   S.O. News Service

لکھنؤ، 25جون؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو نے مرکز پر ریاست کے ساتھ سوتیلاسلوک کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نہ صرف مرکزی فنڈمیں کمی کرکے صوبے کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈال رہی ہے، بلکہ ماحول خراب کرکے ترقی کی باتوں سے توجہ ہٹانے کے بھی فراق میں ہے۔اکھلیش نے کہاکہ اترپردیش،’’ کتنا ہواوکاس ‘‘پروگرام میں کہا کہ انہیں مرکز کی منموہن سنگھ اور نریندر مودی حکومت کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔مرکز نے ریاست سے جو تعاون مانگا وہ دیا گیا، مگر افسوس کہ بدلے میں جتنا ملنا چاہیے تھا، اتنا نہیں ملا۔انہوں نے کہا کہ جس ریاست نے بی جے پی کو سب سے زیادہ رکن دیا، نیتی آیوگ نے اسی ریاست کے ایک حصے کے 9 ہزار کروڑ روپے کاٹ لئے۔وزیر اعلی نے بی جے پی پر بدنیتی کی وجہ سے کیرانہ نقل مکانی جیسا مسئلہ اٹھانے کا الزام لگاتے ہوئے پوچھا کہ یہ پارٹی بتائے کہ ترقی کے معاملے میں اس کا کیا کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے لوگوں نے نقل مکانی کا سوال کیوں اٹھایا، اسے میں جاننا چاہتا ہوں۔شاملی میں ایک نوجوان اپنی خاتون دوست کے ساتھ گھر میں رہنے لگا۔انہیں بی جے پی کے لوگوں نے کیا بتایا کہ ہندوخاتون کے ساتھ کیا ہو گیا،میں پوچھتا ہوں کہ ترقی کے معاملے میں ان کا کیا حصہ ہے۔اکھلیش نے وزیر اعظم مودی کے’’ اججولا یوجنا‘‘ پر نشانہ لگاتے ہوئے جوابی کیا کہ بغیر سماج وادی پنشن کے اججولا منصوبہ بندی کا سیلنڈر نہیں بھر پائے گا۔اکھلیش نے مختلف مسائل پر کھل کر اپنی رائے رکھی۔سیاسی اور انتظامی معاملات میں یادو خاندان کے ارکان کی دخل اندازی کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہاکہ اگر کوئی چچا میری مدد کرے اور میں ان کی رائے مانوں تو اس میں کیا غلط ہے،میں چچا سے پوچھ کر فیصلے نہیں کرتا۔


Share: